Khwab Mein Kunwan Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کنوئیں کی اصل تاویل عورت ہے ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی جگہ پر کنواں کھودتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ عورت کرے گا

اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودنے میں کوئی اس کی مدد کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں اور کسی عورت میں کوئی وکیل ہے اور چاہتا ہے کہ مکروہ حیلہ سے اس عورت کی شادی کرائے

Table of Contents

Khwab Mein Kunwa Khodna

کیونکہ کہاوتوں میں کنواں کھودنا مکروہ حیلہ ہے کہ فلاں ، فلاں کے لئے کنواں کھودتا ہے ۔ یعنی اس کے سا تھ مکر اور بدی کرے گا ۔ اور خواب میں کنوئیں کا پانی دیکھنا عورت کا مال ہے ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کنوئیں کا پانی پیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت کا مال کھائے گا

Khwab Mein Lota Dekhna Ki Tabeer

Khwab Mein Ganda Pani Dekhna

اور اگر کنوئیں سے پانی پیا جو پختہ اینٹ سے نکلا تھا ۔ یہ عورت کے مال پر دلیل ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ کنواں کھودنے سے پانی نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مفلس عورت سے شادی کرے گا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ کنوئیں کا پانی پینے میں خوش ذائقہ ہے تو یہ دلیل ہے کہ عورت کا مال نفرت سے حاصل کرے گا

Khwab Mein Kabootar Dekhne Ki Tabeer

اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کاگرم پانی پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے مال کے لئے وہ تکلیف اٹھائے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کا پانی ٹھنڈا اور عمدہ ہے ۔ تو یہ دلیل ہے کہ عورت سے خیر و منافع پائے گا

اگر دیکھے کہ کنوئیں میں بہت پانی ہے تو یہ دلیل ہے کہ عورت سخی اور جواں مرد ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں میں پانی تھوڑا ہے تو دلیل ہے کہ کمینی اور سفلہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودا اور جلدی پانی نکل آیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ عورت بیمار ہو گی اور اپنا مال بیماری میں کھائے گی اور اگر کنوئیں سے نیلا یا سیاہ پانی نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا

Khwab Mein Khargosh Dekhna Ki Tabeer

اور اگر کنوئیں سے سفید پانی نکلے گا۔ تو دلیل ہے کہ وراثت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کا پانی گہرائی میں گیا اور کچھ باقی نہ رہا تو دلیل ہے کہ عورت ہلاک ہو گی اور اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں زمین کے نیچے چلا گیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ عورت ہلاک ہو گی

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کنوئیں میں ڈول ڈالا ہے تا کہ پانی نکالے اور رسی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا ادھورا فرزند پیدا ہو گا

Leave a Comment