حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں جھمکے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کی آرائش و زیبائش پہلے سے زیادہ ہو گی
اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں بہت بیش قیمت جھمکے لٹکے ہوئے ہیں۔یہ دلیل ہے کہ علم اور قرآن مجید سیکھے گا اور عالم اور دانا ہو گا
Khwab Mein Kunwan Dekhna Ki Tabeer
Khwab Mein Jhumka Dekhna
اور اگر ایک کان میں دیکھے اور دوسرے کان میں نہ دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب قرآن مجید اور علم سیکھے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس دو جھمکے ہیں
تو دلیل ہے کہ مرتبہ اور عزت پائے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کانوں میں دو بالیاں پہنتی ہے۔ ایک سونے کی ہے اور ایک چاندی کی ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا
Khwab Mein Rumal Dekhnay Ki Tabeer
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جھمکا دیکھنا چار وجہ سے ہے: (1) فرزند خوبصورت اور آرائش (2) علم اور قرآن مجید سیکھنا (3) بزرگی (4) عورت کو طلاق دے کر غم و اندوہ پانا