Khwab Mein Khargosh Dekhna Ki Tabeer khwab mein khargosh ka bachcha dekhna khwab mein khargosh ka gosht dekhna khwab mein khargosh ko dekhna
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس خرگوش ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غنیمت ملے گی ۔اور اگر دیکھے کہ خرگوش بیٹھا ہوا ہے ۔ اور وہ اس کا تابعدار ہے ۔تو دلیل ہے کہ وہ گنہگار اور نافرمان ہو گا
اور اگر دیکھے کہ خرگوش اس کے ساتھ جنگ کرتا ہے ۔
تو یہ رنج اور کام کی سختی کی دلیل ہے کہ اس کو پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے خرگوش کا شکار کیا ہے تو خیر اور منافع پر دلیل ہے
Khwab Mein Khargosh Dekhna
اور اگر دیکھے کہ دو خرگوش آپس میں لڑتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ دو نابکار آدمی اس کے لئے جنگ کریں گے۔ اور اگر دیکھے خرگوش کو گھر میں لایا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ بدکار آدمی کو گھر میں لائے گا
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ خواب میں خرگوش کا دیکھنا مرد جاہل اور احمق کا دیکھنا ہے کہ جس کو علم و عقل نہیں ہے
Khwab Mein Murgha Dekhna Ki Tabeer
اور اگر دیکھے کہ خرگوش کا گوشت کھایا ہے ۔تو دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش پر بیٹھا اور گر پڑا ہے ۔ یہ دلیل ہے کہ کوئی کام طلب کرے گا اور نہ پائے گا
Khargosh Dekhna Ki Tabeer
اور اگر دیکھے کہ اندھے خرگوش پر بیٹھا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بے انداز مال پائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خرگوش کا چمڑا دیکھنا مال غنیمت اور عزت و مرتبہ ہے
Khwab Mein Rumal Dekhnay Ki Tabeer
اور اگر دیکھے کہ خرگوش کا مغز پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہزار درہ پائے گا یا اس کی صحبت کسی سردار سے ہو گی جس سے وہ خیر اور منافع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش کی سری کھائی ہے ۔یہ دلیل ہے کہ بہت عبادت کرے گا اور دین کا رستہ قبول کرے گا ۔ اور اگ دیکھے کہ خرگوش اس کے پاس سے بھاگ گیا ہے ۔ یہ دلیل ہے کہ مسلمانوں سے جدائی پائے گا