حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سونے کو دیکھنا مردوں کے لیے غم واندوہ کی دلیل ہے اور عورتوں کے لیے نیک اور پسندیدہ ہے
اگر دیکھے کہ اس نے سونا پایا ہے ۔ یا کسی نے اس کو سونا دیا ہے ۔ یہ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال ضائع ہو گا
Khwab Mein Sona Dekhna
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ سونا چاندی پگھلائے ہیں ۔تو دلیل ہے کہ لوگوں کے طعنے میں پڑے گا
اگر دیکھے کہ سونا بیچتا یا خریدتا ہے ۔یہ دلیل ہے کہ اس کو غم واندوہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ سونے کو کسی بڑی بوری میں بھر کر اپنے گھر کو لے گیا ہے ۔یہ دلیل ہے کہ مال پائے گا
Khwab Mein Sona Ka Zewar Dekhna
اور اگر دیکھے کہ سونا کھایا ہے ۔یہ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے اہل وعیال پر خرچ کرے گا
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سونے کی چیز خواب میں مردوں کے لیے بری چیز ہے
Khwab Mein Shehad Dekhna Ki Tabeer
اگر کوئی سونا اور چا ندی ایک جگہ پا ئے ۔تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا
اگر چاندی کی کان دیکھے ۔ یہ دلیل ہے کہ کسی مال دار شخص کی لڑکی سے نکاح کرے گا
اور کہتے ہیں کہ سنار خواب میں جھوٹا آدمی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سنار کے پاس بیٹھا ہے اور اس سے لین دین کا کام کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام کسی جھوٹے شخص سے پڑے گا