Khwab Mein Gandum Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گندم مال حلال ہے جو لوگوں کو تکلیف سے حاصل ہوتا ہے

اگر دیکھے کہ اس نے گندم کھائی ہے۔ تو یہ دلیل ہے کہ وہ صالح اور دیندار ہو گا۔ اور اگر پکا کر کھائی ہی تو وہ غمگین ہو گا۔اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا منہ پیٹ تک خشک گندم سے پر ہے۔ تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے

Khwab Mein Gandum Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر دیکھے کہ گندم کے خوشے کھاتا ہے۔یہ دلیل ہے کہ اس ملک میں تنگی اور قحط ظاہر ہو گا

Khwab Mein Bulbul Dekhna

اور اگر دیکھے کہ گندم کو بوتا ہے۔تو یہ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس ملک میں غلہ کا نرخ ارزاں کر دے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں گندم تین وجہ پر ہے۔ (۱)ولایت سے معزول ہونا (۲)نفرت(۳)مسافری

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر خواب میں دیکھے کہ بھنی ہوئی گندم کھاتا ہے تو یہ دلیل ہے کہ کچھ نفع پائے گا

Khwab Mein Pani Dekhna Ki Tabeer

اور اگر دیکھے کہ گندم اپنے وقت پر کاٹی ہے۔تو یہ دلیل ہے کہ بہت سا رنج حاصل کرے گا۔ اور خواب میں گندم فروش ایسا انسان ہے جو دین کے عوض دنیا کو حاصل کرتا ہے

Leave a Comment