حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بلبل خواب میں دیکھنا کوئی فرزند خوش آواز اور خوش سخن ہوتا ہے۔ لیکن وہ کچھ ضعیف الاحوال ہو گا اور صاحب علم اور اہل ادب ودانش ہوئے اور لوگوں کے نزدیک محبوب بھی ہو گا
اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کوئی بلبل بطور عطیہ کے دیا گیا۔ تو یہ دلیل ہے کہ اس کے ہاں کوئی فرزند اس صفت کا پیدا ہو گا
Khwab Mein Bulbul Dekhna
اگر دیکھے کہ اس نے کسی بلبل کو باغ میں سے پکڑا تو دلیل ہے یہ ہے کہ اس کی صحبت ایسے شخص کے ساتھ ہو گی جو کہ عمدہ سخن اور نیک خلق والے ہوں
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بلبل یا مینا خواب میں کوئی عورت خوش آواز ہوتی ہے
ور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بلبل کو خریدا ہے تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی کنیز خوش آواز اور خوب گانے والی خریدے گا
اگر دیکھے کہ بلبل اس کے ہاتھ سے اڑ گئی تو دلیل یہ ہے کہ وہ عورت کو طلاق دے گا یا کنیز اس کی مر جائے یا بھاگ جائے گی
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ بلبل خواب میں دیکھنا پانچ وجہ پر ہوتا ہے: (1) عورت (2) فرزند (3) قاضی (4) حکیم (5) غلام