حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بندر خواب میں ایک فریب اور ملعون اور دشمن پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بندر کے پاس بیٹھا ہے اور بندر اس کا مطیع ہے تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو مطیع کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بندر کے ساتھ لڑا ہے اور بندر سے ڈر گیا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء پائے گا یا اس کے جسم پر عیب ہو گا کہ اس سے خلاصی نہ پائے گا
Khwab Mein Bandar Dekhna
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بندر کو مار ڈالا ہے تو یہ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ عیب اور رنج میں گرفتار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو بندر بخشا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے ساتھ دشمنی کا اظہار کرے گا
Khwab Mein Kabootar Dekhne Ki Tabeer
اوراگر دیکھے کہ بندر گھوڑے پر بیٹھا ہے تو یہ دلیل ہے کہ یہودی اس کی عورت سے فساد کرے گا اور بندریا فسادی عورت جادوگر ہوتی ہے
اور دیکھے کہ بندر اس کے گھر میں آیا ہے تو اس گھر میں عورت جادو کرے گی اور اگر دیکھے کہ بندر اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو یہ دلیل ہے کہ عورت اس کو نقصان کرے گی
Khwab Mein Khargosh Dekhna Ki Tabeer
اوراگر کوئی شخص خواب میں میں دیکھے کہ بندر نے اس کو کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا یا اپنے اہل و عیال سے گالی گلوچ سنے گا۔ اور اگر خواب میں کوئی دیکھے کہ بندر اس کو کوئی چیز دی ہے یا اس نے اس سے لے کر کھائی ہے تو یہ دلیل ہے کہ اپنا مال برباد کرے گا