حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ویران جگہ کو آباد کرتا ہے جیسے مسجد،مدرسہ خانقاہ اورجو ان کے مشابہ ہے تو یہ عقل اور دین کی صلاح اور آخرت کے ثواب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ویران زمین کو وہ خود آباد کرتا ہے
جیسے سرائے ،دکان وغیرہ بناتا ہے تو یہ اس کے فائدے اور خیر کی دلیل ہے اور اگر آباد جگہ کو ویران دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ اس جگہ مصیبت اور بلا پہنچے گی
Khwab Mein Veeran Jaga Dekhna
Khwab Mein Sona Dekhna Ki Tabeer in Urdu
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو آباد جگہ میں مقیم دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ آبادی کے اندازے پر نفع اور خیر پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھا ہے تو فساد اور شر اور نقصان پائے گا
Khwab Mein Shehad Dekhna Ki Tabeer
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آبادی کا دیکھنا چار وجہ سے ہے ۔اول ، اس جہان کے کاموں کی صلاح ۔ دوم ، خیر اور منفعت ۔ سوم ، مرادو کامرانی ۔ چہارم ، بستہ کاموں کی کشائش