مندیل بہت بڑا رومال مراد دستار ہے ۔حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مندیل دیکھنا خادم ہے اور اس کی کمی، بیشی اور نقصان وغیرہ کی تاویل خادم پر رجوع کرتی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا رومال ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خادم حاصل ہو گا
Khwab Mein Bheriya Dekhna Ki Tabeer
Khwab Mein Rumal Dekhna
اور اگر مندیل سبز یا سفید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم دیانت دار ہو گا اور اگر مندیل سرخ دیکھے تو اس کا خادم سرکش اور عیش پسند ہو گا۔ اور اگر مندیل زرد ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار ہو گا بلکہ اصل میں بیمار جیسا ہو گا۔ اوراگر نیلا رومال ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم اندوہ ناک اور مصیبت زدہ ہو گا۔
Khwab Mein Chawal Dekhna Ki Tabeer
اور اگر اس کا مندیل تولیہ نما ہے تو اس کا خادم زاہد و عابد ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مندیل سوتی یا پشم کا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا خادم با امانت اور دیندار ہو گا۔ اور اگر السی کا ہے تو بھی بہتر ہے اوراگر ریشم کا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا خادم متکبر اور بے وفا ہو گا
Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu
اور اگر رومال میلا، پرانا اور پھٹا ہوا دیکھے۔تو دلیل ہے کہ اس خادم سے نیکی دیکھے گا۔اور اگر دیکھے کہ مندیل ضائع ہو گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ خادم اس سے جدا ہو گا۔ اگر مندیل جلا ہے تو اس کا خادم مر جائے گا