حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پیالہ شربت سے بھرا ہوا ہے اور اس میں سے پیا ہے ۔ تو یہ دلیل ہے کہ وہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا اور اس کے ہاں ایک فرزند پارسا اور صالح پیدا ہو گا
Khwab Mein Payal Dekhna
اور اگر دیکھے کہ اس نے پانی گرایا اور پیالہ باقی رہا ہے ۔ تو یہ دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور عورت باقی رہے گی
اگر دیکھے کہ پیالہ ٹوٹا اور پانی گرا ہے ۔ تو یہ دلیل ہے کہ فرزند اور عورت دونوں ہی مریں گے
اور اگر دیکھے کہ پیالہ ہے اور اس میں سے پانی پیا ہے ۔تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند بدکردار پیدا ہو گا۔اور اس سے اس کو تکلیف پہنچے گی
اگر خواب میں خالی پیالہ دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا نہ ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں پیالہ تین وجہ سے ہے ۔ (۱)عورت(۲)کنیز (۳)خادم