حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس مرغا ہے اور جانتا ہے کہ وہ اس کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ غلام زادے پر فتح پائے گا
اور اگر دیکھے کہ مرغے کے ساتھ جھگڑا کرتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ عجمی آدمی کے ساتھ جھگڑا کرے گا
Khwab Mein Bheriya Dekhna Ki Tabeer
اور اگر دیکھے کہ اس کو مرغے سے تکلیف پہنچی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو عجمی شخص سے نقصان پہنچے گا
اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغے کا بچہ پالا ہے ۔ دلیل ہے کہ چھوٹا غلام حاصل ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغ کی آواز سنی ہے ۔تو دلیل ہے کہ خیرات اور نیکی پسند کرے گا
اور اگر دیکھے کہ مرغا اس پر اچھلا ہے ۔ یہ دلیل ہے کہ اس کو کسی سے غم پہنچے گا ۔ اور خواب میں مرغی کا انڈا غلام ہے
Khwab Mein Chawal Dekhna Ki Tabeer
Khwab Mein Murgha Dekhna
اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو مرغ کا بچہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو وہ شخص غلام بخشے گا
ضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس گھریلو مرغا ہے ۔یہ دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا اور اس کی مرد مؤذن کے ساتھ صحبت ہو گی
چنانچہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٰ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا ہے” مرغا میرا دوست ہے جو نماز کی طرف بلاتا ہے”
Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مرغے پر قابو پا لیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ سردار زادے پر قابو پائے گا اور اس کو مغلوب کرے گا
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مرغے کا انڈا پایا ہے اور اسے توڑا ہے ۔تو دلیل ہے کی کسی چھوٹے بڑے سردار پر قابو پائے گا